پاکستان سپر لیگ کے کے 15ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین کو پشاور زلمی نے 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سفیان مقیم اور افتخار احمد کی بہترین بولنگ کی بدولت حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 6 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا ۔
بابر اعظم نے 43 ، کوسال مینڈس نے27 اور مائیکل بریس ویل نے 25 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
افتخار احمد نے آخری اوور میں پشاور زلمی کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ انہوں نے 15 رنز بنائے۔










