اہم ترین

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 7 جون کو ہوں گے، شیڈول جاری

گلگت — گلگت بلتستان میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پولنگ 7 جون 2026 کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شفاف و غیر جانبدار عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 16 سے 20 اپریل کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اپریل تک مکمل ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 9 مئی تک کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کے لیے 11 مئی تک مہلت دی گئی ہے، جبکہ حتمی فہرست اور انتخابی نشانات 12 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں ایک ہی روز پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے تعاون سے پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات 14 جون کو کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے، جبکہ اس کا باقاعدہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

پاکستان