اہم ترین

امریکا ایران کشیدگی: پوپ کی امن کی کال پر ٹرمپ کی شدید تنقید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم کے امن پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے مداح نہیں ہیں۔

گزشتہ روز پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں عبادت گزاروں سے خطاب کرتے ہوئے جنگ ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پوپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ طاقت کی نمائش اور جنگیں اب بند ہونی چاہئیں، انسانیت کو خود پرستی اور پیسے کی ہوس سے نکلنا ہوگا۔

جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کو بھی نہ بخشا۔ واشنگٹن ڈی سی کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو ایک انتہائی لبرل انسان ہیں جو جرائم روکنے پر یقین نہیں رکھتے۔پوپ ایک ایسے ملک (ایران) کی حمایت کر رہے ہیں جو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹروتھ سوشل’ پر بھی لکھا کہ وہ ایسے پوپ کو پسند نہیں کرتے جو ایران کے ایٹمی پروگرام پر خاموش رہیں۔

پاکستان