اہم ترین

آبنائے ہرمز ناکہ بندی : ایران کی خلیج کی تمام بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی فوج نے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے اعلان کو سمندری قزاقی قرار دیتے ہوئے سخت وارننگ دی ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹر خاتم الانبیاء کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرم امریکا کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں جہاز رانی پر پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ اگر خلیج فارس اور بحیرہ عرب میں ایرانی مفادات کو نقصان پہنچا تو اس کا دائرہ کار پورے خطے تک پھیل جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مرضی کےمطابق جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فروری سے جاری اس جنگ میں گزشتہ ہفتے ہونے والی جنگ بندی تاحال برقرار ہے، تاہم پاکستان میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کی ناکامی اور اب ناکہ بندی کے اعلان نے دوبارہ تصادم کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

اس نئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان