اہم ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ2026: ٹیموں پر ہوگی ڈالروں کی برسات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ 12 جون 2026 سے انگلینڈ میں سجے گا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم کو 79 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالر کر دیا گیا ہے۔

ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کا انعام ملے گا۔فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کے حصے میں 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز آئیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شامل تمام 10 ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز بطور شرکت فیس دیے جائیں گے۔

گروپ مرحلے میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز کا اضافی بونس ملے گا۔

آئی سی سی کےمطابق انعامی رقم میں یہ اضافہ خواتین کی کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کے لئے کرکٹ کی عالمی باڈی کی پالیسی کا حصہ ہے۔

پاکستان