جانیے اپنا فون ری اسٹارٹ کرنے کا صحیح وقت اور اسپیڈ کریں تیز

آج کے دور میں اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے، لیکن اکثر لوگ اسے مسلسل استعمال کرتے ہیں اور ری اسٹارٹ کرنے کی عادت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وقتاً فوقتاً فون کو ری اسٹارٹ کرنا اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

موبائل فون ری اسٹارٹ کرنے سے فون کی اسپیڈ بہتر ہوتی ہے، غیر ضروری بیک گراؤنڈ پراسیس ختم ہو جاتے ہیں، چھوٹے موٹےسافٹ ویئر بگز خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں، بیٹری پر غیر ضروری دباؤ کم ہوتا ہے، نیٹ ورک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کا فون ٹھیک کام کر رہا ہے تو روزانہ ری اسٹارٹ کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ گیمنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ یا بیک وقت کئی ایپس استعمال کرتے ہیں تو 2-3 دن میں ایک بار ری اسٹارٹ فائدہ مند ہے۔ہفتے میں ایک بار ری اسٹارٹ کرنا سب سے متوازن اور مؤثر طریقہ ہے۔

اگر آپ صرف کال اور میسج کے لیے فون استعمال کرتے ہیں تو مہینے میں ایک بار بھی کافی ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کا اسمارٹ فون اچانک سست ہو جائے، ایپس بار بار کریش ہوں، نیٹ ورک میں مسئلہ ہو یا پھرفون ہینگ ہونے لگے توسمجھ لیجیے فون کو ری اسٹارٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یاد رکھیں فون کو ری اسٹارٹ کرنا ایک چھوٹی سی عادت ہے لیکن اس کے فائدے بہت بڑے ہیں۔ اگر آپ ہفتے میں ایک بار یہ عادت اپنا لیں تو آپ کا فون زیادہ تیز، ہموار اور بہتر طریقے سے کام کرے گا۔