نمائندے اسلام آباد آرہے ہیں، معاہدہ ہوا تو ٹھیک ورنہ ایران کا ہر بجلی گھراور پل تباہ ہوگا: ٹرمپ

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ قبول نہ کیا گیا تو امریکا ایران کے ہر پاور پلانٹ اور ہر پل کو تباہ کر دے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ایران نے آبنائے آبنائے ہرمز میں فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ان کے مطابق ایرانی فورسز نے ایک فرانسیسی جہاز اور برطانوی مال بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے ہی آبنائے ہرمز کو بلاک کر چکا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے اسے بند کرنے کی بات “حیران کن” ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور منگل کی صبح تک وہاں موجود ہوں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو ایک منصفانہ اور معقول معاہدہ پیش کر رہا ہے، تاہم اگر تہران نے اسے مسترد کیا تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ گر انہوں نے ڈیل قبول نہ کی تو ہم ایران کے تمام پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی جنگ بندی نازک صورتحال سے دوچار ہے اور کسی بھی لمحے بڑے تصادم کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔