پی ایس ایل11: ملتان سلطانز 11 رنز سے فتحیاب ، کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی ہار

پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے ہرادیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے خلاف چلا گیا۔

ملتان سلطانز نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔

شان مسعود نے 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جوش فلپے نے 44 اور اویس ظفر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عمران نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 6 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

کراچی کنگز 208 رنز ہدف کے تعاقب میں 196 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ ریزا ہینڈرکس49، عباس آفریدی 34، معین علی 27 اور حسن علی 23 رنز بناسکے