آج کے بچے بے رحم سچ بولتے ہیں! ابھیشیک بچن بیٹی کی ایماندار رائے سے خوفزدہ

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی ارادھیا بچن سے اپنی فلموں کے بارے میں رائے لینےسے کتراتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک نے واضح انداز میں کہاکہ وہ اپنی بیٹی سےکبھی اپنے کام کےبارے نہیں پوچھیں گے۔ کیونکہ اگر وہ اپنی بیٹی کی ایماندار رائے سن لیں، تو اس سے ان کے کام کرنے کا انداز متاثر ہو کتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شاید وہ اتنے مضبوط نہیں کہ اپنی بیٹی کی صاف گو بات سن سکیں۔ اس لئے وہ اپنےذہن میں یہی خیال رکھنا چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ان کے کام کو پسند کرتی ہے ۔ کیونکہ ایک بار حقیقت جان لینے کے بعد، وہ ان کے ان کے فیصلوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

ابھیشیک نے کہا کہ آج کی نسل کے بچے نہ صرف پراعتماد ہیں بلکہ اپنی بات کھل کر اور صاف صاف کہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آج کے بچے بے حد ایماندار ہوتے ہیں، اور یہی بات کبھی کبھی سننا مشکل ہو جاتی ہے۔ وہ وہی کہتے ہیں جو سچ ہوتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو۔

ابھیشیک کو اکثر اپنے والد، بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن سے موازنہ کیا جاتا ہے، لیکن انہوں نے اپنی محنت اور منفرد کرداروں کے ذریعے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔