سوشل میڈیا کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ جہاں پہلے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب سب پر حاوی تھے، وہیں اب نئے پلیٹ فارمز کریئیٹرز کے لیے کمائی کے شاندار مواقع لے کر سامنے آ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بڑے پلیٹ فارمز پر مقابلہ بہت بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے نئے کریئیٹرز کے لیے پہچان بنانا مشکل ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب متبادل ایپس کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
شیئر چیٹ
یہ ایپ پر اردو سمیت کئی زبانوں میں مواد بنا کر بڑی آڈینس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہاں ریوارڈ پروگرام اور برانڈ پروموشن کے ذریعے کمائی ممکن ہے۔
ٹیلی گرام
ٹیلی گرام صرف میسجنگ ایپ نہیں بلکہ کمائی کا نیا ذریعہ بھی بن چکا ہے۔ چینلز اور گروپس کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پہنچ کر پیڈ سبسکرپشن، افیلیئیٹ مارکیٹنگ اور اشتہارات سے آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسنیپ چیٹ
اسنیپ چیٹ کا اسپاٹ لائٹ فیچر وائرل ویڈیوز پر براہِ راست پیسے دیتا ہے۔ اگر آپ کا کانٹینٹ ٹرینڈ کرے تو اچھی خاصی کمائی ممکن ہے۔











