کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
محسن نقوی کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔
حکومت کی جانب سے اس وقت ملک بھر میں کفایت شعاری مہم جاری ہے، جس کے تحت ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے بڑے عوامی اجتماعات اور غیر ضروری سفر کو محدود کرنے پر غور کیا جا رہا تھا، جس کے باعث پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت غیر یقینی تھی۔
محسن نقوی نے بتایا کہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میں شائقین کی موجودگی کی خصوصی اجازت دے دی۔


