بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویـر سنگھ کو “کانتارا مِمکری تنازع” میں عدالت سے بڑی ریلیف ملنے کی امید ہے، تاہم عدالت نے ایک اہم شرط عائد کر دی ہے۔
گزشتہ برس جنوبی بھارت میں بنی فلم کانتارا نے بڑی دھوم مچائی تھی۔ رنویـر سنگھ نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے دوران فلم کانتارا کے ایک منظر کی نقل کی، اور کانتارا میں رشبھ شیٹی کے کردار کو گھوسٹ کہا۔ جس پر رنبیر کپور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔
رنویر سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے “چامونڈا دیوا” سے متعلق ایسا تبصرہ کیا جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے رنویر سنگھ کو حکم دیا ہے کہ انہین چار ہفتوں کے اندر چامونڈی ہِل مندر جا کر اپنی حرکت کی باقاعدہ معافی مانگنی ہوگی۔ اس شرط پر عمل کی صورت میں کیس کو نمٹانے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران اداکار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ رنویـر پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں اور مندر جا کر احترام کا اظہار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکار کی معافی واضح نہیں، اس لیے عدالت کارروائی شروع کرنے کا باقاعدہ وقت مقرر کرے۔
جسٹس ایم ناگاپرسنا نے عندیہ دیا کہ فیصلے میں اداکار کے رویے پر ریمارکس شامل کیے جا سکتے ہیں تاکہ آئندہ سیلیبریٹیز ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیں۔
اب سب کی نظریں عدالت کے حتمی فیصلے پر ہیں۔ اگر رنویـر سنگھ عدالت کی شرط پوری کرتے ہیں تو امکان ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔











