اہم ترین

اربوں کی منشیات برآمدگی کیس میں نورا فتحی اور شردھا کپور کا نام شامل تفتیش

بھارت کےشہر ممبئی میں 252 کروڑ روپے مالیت کے میفیڈرون ڈرگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تحقیقات کے دوران کئی مشہور شخصیات کے نام سامنے آئے، تاہم اب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگست 2022 میں ممبئی میں ایک شخص کو میفیڈرون کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ مزید تحقیقات کے دوران ایک بڑے ڈرگ سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا، جس کے روابط دبئی تک پھیلے ہوئے تھے۔

مارچ 2024 میں سانگلی ضلع میں ایک خفیہ ڈرگ فیکٹری پکڑی گئی، جہاں سے 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق یہ فیکٹری بھی اسی بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ تھی۔

ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل کا کہنا ہے کہ گرفتار مرکزی ملزم محمد سلیم شیخ عرف “لاوش” کے خلاف آئندہ ہفتے چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔ تاہم کسی بھی شخص کو صرف ملزم کے بیان کی بنیاد پر قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاوش دبئی اور ممبئی میں ہونے والی پرتعیش پارٹیوں کا میزبان تھا، جن میں مبینہ طور پر کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ ان میں اداکارائیں نورا فتحی اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر نام بھی شامل ہیں۔

ملزم سلیم شیخ عرف لاوش بھارت کے مفرور ڈرگ مافیا سلیم ڈولا کا قریبی ساتھی ہے اور ایک بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کا اہم رکن سمجھا جاتا ہے، جس کے تانے بانے مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نورا فتحی نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پارٹیوں کا حصہ نہیں بنتیں اور ان کا نام بلاوجہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی خبروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

پاکستان