پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بالی ووڈ میں ایک بڑے میوزیکل پراجیکٹ کا حصہ بننے کا موقع ملا تھا، تاہم مصروفیات کے باعث وہ اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ان کے فن کو سراہتے ہوئے اپنی فلم کیلئے ایک گانے کی پیشکش کی تھی۔ گلوکار کے مطابق وہ اس پراجیکٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے تھے، مگر بیرونِ ملک مصروفیات اور شیڈول کے مسائل کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔
بعد ازاں یہ گانا فلم اوم شانتی اوم میں شامل کیا گیا، جسے ریلیز کے بعد زبردست پذیرائی ملی۔ اس گانے کو بالآخر سکھوندر سنگھ نے اپنی آواز دی۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے مواقع فنکاروں کیلئے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، تاہم بعض اوقات وقت اور حالات ایسے مواقع کو محدود کر دیتے ہیں۔


