اہم ترین

آخری اوور میں 6 رنز کا دفاع: حنین شاہ نے فارمولا بتادیا

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2026 کے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس کامیابی کے ہیرو نوجوان فاسٹ باؤلر حنین شاہ رہے، جنہوں نے آخری اوور میں صرف پانچ رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حنین شاہ نے بتایا کہ ان کی حکمت عملی انتہائی سادہ تھی۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ چھ گیندوں پر چھ یارکرز کریں گے اور اسی پلان پر قائم رہے۔

حنین نے اپنی کامیابی کا سہرا گزشتہ چھ ماہ کی محنت اور خاص طور پر یارکرز کی پریکٹس کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ذہنی طور پر واضح ہوں اور محنت کی ہو تو پھر عملدرآمد آسان ہو جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ میں پشاور کے خلاف ایک میچ میں وہ آخری اوور میں ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد وہ جذباتی بھی ہو گئے تھے۔ تاہم اس بار انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

پاکستان