اہم ترین

ڈھاکا ٹیسٹ دلچسپ ہوگیا: بنگلادیش کے 413 رنز کے جواب میں پاکستان کے 386 رنز

ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن بنگلا دیش کے 413 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 386 رنز بنائے ہیں۔ اس طرح بنگلادیش کو دوسری اننگز میں 27 رنز کی برتری مل گئی ہے۔

شیر بنگلا کرکرٹ اسٹیڈیم مین کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔

پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا اور کچھ ہی دیر بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اذان اویس نے اپنی سنچری مکمل کی۔

بعدازاں وہ پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 230 رنز پر گری جب عبداللّٰہ فضل 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 349 تک پہنچایا، اس دوران دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سنچریاں بھی اسکور کیں، جس کے بعد محمد رضوان 59 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔

رضوان کے بعد دیگر کھلاڑی بھی یکے بعد دیگرے آآٹ ہوتے رہے۔۔ سلمان علی آغا نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ نعمان علی 2، شاہین شاہ آفریدی 13 اور حسب علی 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔۔ محمد عباس 6 رنز بناکر ںاٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان