اہم ترین

ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجویز کا جواب بھجوا دیا

ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق دی گئی حالیہ تجویز کا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران کے جواب میں خطے میں جنگ کے خاتمے، خلیجی سلامتی اور آبنائے ہرمز میں بحری تحفظ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

پاکستان نے اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایران کا پیغام امریکی حکام تک پہنچایا۔

تہران کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں استحکام عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ایران نے اپنے جواب میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ تاہم امریکی تجویز کی تفصیلات اور ایران کے مکمل مؤقف کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری مسلسل سفارتی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

پاکستان