کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کیلئے اپنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جہاں کینگروز تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کا مقابلہ کریں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ اسکواڈ میں الیکس کیری، کیمرون گرین، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، ایڈم زمپا اور نیتھن ایلس سمیت کئی اہم کھلاڑی شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو کہنیمن، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ اور بلی اسٹینلیک شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی دو میچز 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔


