بغیر اجازت تصویر استعمال کرنے پر پاپ اسٹار دعا لیپاکا سام سنگ کے خلاف مقدمہ

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ دعا لیپا نے جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے خلاف امریکی عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دعا لیپا نے الزام عائد کیا ہے کہ سام سنگ نے بغیر اجازت ان کی تصویر استعمال کرتے ہوئے امریکہ میں ٹی وی سیلز بڑھانے کی کوشش کی۔

کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سام سنگ نے “دعا لیپا کی قیمتی شناخت اور تصویر کا غیر قانونی تجارتی استعمال” کیا۔ قانونی دستاویزات میں ایک ہائی ڈیفینیشن ٹی وی کے باکس کی تصویر بھی شامل ہے، جس پر دعا لیپا کا چہرہ نمایاں طور پر دکھایا گیا۔

مقدمے کے مطابق یہ تصویر امریکی کاپی رائٹ آفس میں رجسٹرڈ ہے اور اس کے تمام حقوق دعا لیپا کے پاس ہیں۔

گلوکارہ کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ دعا لیپا اپنی برانڈ پارٹنرشپس کے انتخاب میں انتہائی محتاط ہیں اور وہ صرف بڑے اور پریمیم برانڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا کہ وہ کبھی بھی اپنی تصویر یا نام کو مبینہ خلاف ورزی کرنے والی مصنوعات کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتیں۔

دعا لیپا نے سام سنگ پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، جھوٹی تشہیر اور ذاتی تشخص کے ناجائز استعمال سمیت آٹھ مختلف سول الزامات عائد کیے ہیں۔

گلوکارہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سام سنگ کو متنازعہ مواد کے استعمال سے مستقل طور پر روکا جائے اور کم از کم 15 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائ