دنیا بھر میں دھوم مچانے والی مشہور سیریز منی ہائیسٹ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ نیٹ فلکس نے اشارہ دیا ہے کہ لا کاسا دی پاپیل کی دنیا ابھی ختم نہیں ہوئی۔
اگرچہ منی ہائیسٹ کا پانچواں اور آخری سیزن دسمبر 2021 میں اختتام پذیر ہوگیا تھا، لیکن اب نیٹ فلکس کی تازہ سرگرمیوں نے مداحوں میں نئی امید جگا دی ہے کہ سیزن 6 یا کسی نئے اسپن آف کا اعلان جلد سامنے آسکتا ہے۔
نیٹ فلکس نے اسپین کے دریائے گوادالقیبیر پر سرخ لباس اور سلواڈور دالی ماسک کے ساتھ ایک خصوصی شو پیش کیا اور سوشل میڈیا پر ایک پراسرار ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب ابھی ختم نہیں ہوا۔ منی ہائیسٹ کی دنیا جاری ہے۔
اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش کی لہر دوڑ گئی اور منی ہائسٹ سیزن 6 ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
دوسری جانب مشہور کردار برلن ایک بار پھر واپسی کر رہے ہیں۔ اداکار پیڈرو الونسو نیٹ فلکس کے اسپن آف برلن اینڈ دی لیڈی ود این ایرمائن میں نظر آئیں گے، جو 15 مئی 2026 کو ریلیز ہوگی۔
نیٹ فلکس نے واضح اشارہ دیا ہے کہ اب منی ہائسٹ یونیورس کو مزید وسعت دی جائے گی، اور مستقبل میں نئے کرداروں، نئی ڈکیتیوں اور مزید سنسنی خیز کہانیوں کے امکانات روشن ہیں۔


