ویلکم ٹو دی جنگل میں پرانی یادیں واپس، 2 مشہور گانے دوبارہ شامل

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فرنچائز ویلکم کی تیسری فلم ویلکم ٹو دی جنگل ایک بار پھر شائقین کو ہنسی، موسیقی اور نوسٹالجیا کا بڑا پیکج دینے جا رہی ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائیٹ پنک ولا کے مطابق اکشے کمار، سنجے شیٹی، پریش راول اور ارشد وارثی سمیت بڑی اسٹار کاسٹ پر مشتمل ویلکم ٹو دی جنگل 26 جون کو ریلیز ہوگی۔

فلم سازوں نے مداحوں کیلئے بڑا سرپرائز دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پہلے حصے کے دو سپر ہٹ گانے اونچا لمبا قد اور ویلکم ٹائٹل ٹریک کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ پرانی یادیں بھی تازہ ہوں اور نئی نسل بھی جُڑ سکے۔

فلم میں 4 سے 5 گانے شامل ہوں گے جن میں پرانے ہٹس کے ساتھ ساتھ نئے اور اصل میوزک ٹریکس بھی ہوں گے۔

فلم میں 20 سے زائد اداکار شامل ہیں، جس میں جیکی شروف، لارا دتہ، جیکولین فرنینڈس اور دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں، جس نے اسے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ فلموں میں شامل کر دیا ہے۔

میکرز کے مطابق پروموشنل مہم جلد شروع کی جائے گی اور فلم کو ایک بڑے پیمانے پر مارکیٹ کیا جائے گا، جس کا مقصد اسے مکمل فیملی انٹرٹینر بنانا ہے۔