واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور اہم اور مفید فیچر پر کام جاری ہے، جس کے تحت چینلز میں اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان اور مؤثر بنایا جائے گا۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے ٹول کو متعارف کرانے کی تیاری میں ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے چینلز میں موجود غیر ضروری تصاویر، ویڈیوز اور فائلز کو ایک ہی جگہ سے دیکھ کر آسانی سے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کا مقصد صارفین کو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے سے نجات دلانا ہے، خاص طور پر اُن افراد کیلئے جو متعدد واٹس ایپ چینلز کو فالو کرتے ہیں اور روزانہ بڑی مقدار میں میڈیا وصول کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ نہ صرف ایپ کی کارکردگی بہتر بنائے گا بلکہ صارفین کو اپنے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول بھی فراہم کرے گا۔
تاہم واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی حتمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، لیکن توقع ہے کہ یہ آئندہ اپ ڈیٹس میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔


