بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک اور پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے “فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین ، سپاہی ذاکر حسین ، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔
علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


