ایویکا سیلینا نے یوکرینی ڈرونز کی لٹویا میں دراندازی کے معاملے پر سیاسی بحران کے بعد وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ڈرون روس میں حملے کے دوران روسی الیکٹرانک سسٹمز کی مداخلت کے باعث راستہ بھٹک کر لٹویا میں داخل ہوگئے تھے۔ ان میں سے ایک ڈرون مشرقی لٹویا میں ایک غیر فعال آئل اسٹوریج سائٹ پر گرنے سے آگ لگ گئی تھی۔
وزیراعظم سلینا نے واقعے کے بعد وزیر دفاع آّندریس اسپرڈس کو برطرف کردیا تھا، جس پر ان کی اتحادی جماعت پروگریسو پارٹی کے 9 ارکان حکومت سے الگ ہوگئے۔ اتحادی جماعت نے الزام عائد کیا کہ وزیر دفاع کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔
حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد پارلیمنٹ میں حکومت کی اکثریت ختم ہوگئی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا تھا۔
استعفے کے بعد ایویکا سیلینانے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی اور عوام کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے۔
ادھر ولادی میر زیلنسکینے لٹویا کو فضائی دفاع مضبوط بنانے کیلئے ماہرین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ لٹویا کے صدر ایڈگرز رینکیویکسنے نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔


