سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث حج کے لیے آنے والے عازمین کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سعودی محکمہ صحت اور حج انتظامیہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مختلف مقدس مقامات پر درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، جس سے ہیٹ اسٹروک اور دیگر صحت کے مسائل کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
حکام نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ رہیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، ہلکے کپڑے پہنیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
سعودی حکام نے مشاعر مقدسہ میں طبی کیمپس کو مزید فعال کر دیا ہے جبکہ ایمبولینس سروسز اور ہنگامی ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
شدید گرمی میں عازمین زیادہ پانی پیئیں، سایہ دار جگہوں میں آرام کریں، دھوپ میں لمبے وقت تک نہ کھڑے ہوںاور علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات عازمین حج کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مناسکِ حج محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔


