حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 23 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
حکومت کے اس فیصلے کو عوام کے لیے جزوی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور تجارتی شعبوں میں بھی اس کمی کے مثبت اثرات متوقع ہیں۔


