اوپن اےآئی کا نیافیچر:آپ صرف ہدایت دیں اور پاور پوائنٹ پریزینٹیشن تیار

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور بڑا انقلاب سامنے آ گیا۔ اوپن اےآئی نے مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ کے لیے نیا چیٹ جی پی ٹی انٹیگریشن متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد صارفین صرف چیٹ کے ذریعے مکمل پاورپوائنٹ پریزنٹیشن تیار کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اب سلائیڈز ڈیزائن کرنے، مواد ترتیب دینے یا گرافکس ایڈجسٹ کرنے کے لیے الگ سے ڈیزائننگ مہارت کی ضرورت نہیں رہے گی۔ نیا فیچر فی الحال بیٹا مرحلے میں جاری کیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی براہِ راست پاورپوائنٹ کے اندر کام کرے گا۔

اوپن اےآئی کے مطابق پاورپوائنٹ میں ایک نیا اےآئی سائیڈبار شامل کیا گیا ہے۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد صارفین سادہ زبان میں ہدایات دے کر نئی سلائیڈز بنا سکیں گے، پرانی پریزنٹیشنز ایڈٹ کروا سکیں گے اور نوٹس کو مکمل سلائیڈ ڈیک میں تبدیل کر سکیں گے۔

صارف اگر لکھے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر 10 سلائیڈز کی پریزنٹیشن بناؤ تو چیٹ جی پی ٹی خودکار طریقے سے ٹائٹل، مواد، پوائنٹس اور سلائیڈ اسٹرکچر تیار کر دے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے نوٹس، ڈاکیومنٹس، اسپریڈشیٹس، تصاویر یا پرانی پریزنٹیشنز اپ لوڈ کر کے انہیں مکمل پروفیشنل سلائیڈ ڈیک میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر صرف پریزنٹیشن بنانے تک محدود نہیں بلکہ سلائیڈز کا خلاصہ تیار کر سکتا ہے، متن مختصر یا واضح بنا سکتا ہے، ٹیبلز کو چارٹس میں بدل سکتا ہے، مواد کے خلا کی نشاندہی کر سکتا ہے، پریزنٹیشن کے فلو کو بہتر بنانے کی تجاویز دے سکتا ہے اور اسکرین شاٹس بھی بن جائیں گے ۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ صارفین اسکرین شاٹس کو بھی قابلِ ترمیم پاورپوائنٹ سلائیڈز میں تبدیل کر سکیں گے، جس سے دستی محنت اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔

چیٹ جی پی ٹی فور پاورپوائنٹ فی الحال بیٹا رول آؤٹ میں دستیاب ہے اور اسےفری، گو، پلس، پرو ، بزنس، انٹرپرائز، ایجوکیشن، ٹیچرز اورکے12 صارفین صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

یہ فیچر مائیکرو سافٹ مارکیٹ پلیس یا پاورپوائنٹ کے ایڈ انز سیکشن سے انسٹال کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد اوپن اےآئی اکاؤنٹ سے لاگ اِن کر کے اسے براہِ راست استعمال کیا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر تعلیمی اداروں، دفاتر، صحافیوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اب چند منٹوں میں پروفیشنل پریزنٹیشن تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔