ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے ملائیشیا اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری اور مذاکرات کے راستے پر قائم ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایئکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو میں ایران کے سفارتی مؤقف پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے تک پہنچنے میں پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں اور ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو سراہتا ہے۔
مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔



