اہم ترین

میں بالکل خیریت سے ہوں: موت کی افواہوں پر طاہرہ سید کا ویڈیو پیغام

معروف گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال اور ناسازیٔ صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ان کے انتقال سے متعلق افواہیں تیزی سے پھیلنے کے بعد گلوکارہ نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور نیویارک میں معمول کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔

طاہرہ سید نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کی صحت اور انتقال کے حوالے سے مختلف بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی محبت، دعاؤں اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

گلوکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کر لیا کریں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان