اہم ترین

کاک ٹیل 2 کی پروموشن میں ہنگامہ، شاہد کپور اور رشمیکا ہجوم میں پھنس گئے

ممبئی: فلم کاک ٹیل 2 کی تشہیری مہم کے دوران پونے کے ایک شاپنگ مال میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا کو مداحوں کے بے پناہ رش کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں فنکار ہجوم میں گھر گئے، جبکہ شاہد کپور راستہ بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ اس دوران کریتی سینن، رشمیکا مندانا کو اپنے ساتھ مضبوطی سے تھامے ہوئے انہیں محفوظ مقام تک لے جاتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کریتی سینن کے اس رویے کو خوب سراہا۔ کئی مداحوں نے انہیں رشمیکا کے لیے “بڑی بہن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل صورتحال میں ساتھی اداکارہ کا بھرپور خیال رکھا۔

کاک ٹیل 2، 2012 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم کاک ٹیل کا سیکوئل ہے۔ فلم میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ یہ فلم 19 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پاکستان