اہم ترین

سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر مشرقی علاقے راس تنورہ میں حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے پیش آیا، جب آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

سعودی وزارتِ توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

پاکستان