اہم ترین

واٹس ایپ پر تصویر کی کوالٹی خراب ہونے سے کیسے بچائیں

اگر آپ بھی واٹس ایپ پر تصاویر بھیجنے کے بعد ان کی کوالٹی خراب یا دھندلی ہونے کی شکایت کرتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چند آسان طریقوں سے آپ تصاویر کو تقریباً اصل معیار میں شیئر کر سکتے ہیں۔

عام طور پر واٹس ایپ تصاویر بھیجتے وقت انہیں خودکار طور پر کمپریس کر دیتا ہے تاکہ فائل کا حجم کم ہو، تصویر جلد اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ ہو جائے اور صارف کا انٹرنیٹ ڈیٹا بھی کم استعمال ہو۔ اسی وجہ سے تصویر کی کوالٹی متاثر ہو سکتی ہے۔

اگر آپ تصویر کو اصل معیار کے قریب رکھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ میں متعلقہ چیٹ کھولیں، اٹیچ (+) آئیکن پر ٹیپ کریں، ڈاکیومنٹ کا آپشن منتخب کریں، پھر چوز فعام گیلیری یا براؤز کے ذریعے مطلوبہ تصویر منتخب کرکے بھیج دیں۔ اس طریقے سے تصویر کمپریس نہیں ہوتی اور اس کی کوالٹی کافی حد تک برقرار رہتی ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹو بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اگر آپ عام طریقے سے گیلری سے تصویر بھیج رہے ہیں تو تصویر منتخب کرنے کے بعد اوپر نظر آنے والے ایچ ڈی آئیکن پر ٹیپ کریں اور ایچ ڈی کوالٹی منتخب کرکے تصویر ارسال کریں۔

یاد رہے کہ اوریجنل یا ایچ ڈی کوالٹی میں بھیجی گئی تصاویر کا حجم عام تصاویر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، اس لیے فون میں مناسب اسٹوریج اور بہتر انٹرنیٹ کنکشن کا ہونا ضروری ہے۔ اگر موبائل ڈیٹا محدود ہو تو ایسی فائلیں وائی فائی پر ڈاؤن لوڈ کرنا زیادہ موزوں رہتا ہے۔

پاکستان