آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔










