بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 40افراد جاں بحق جبکہ 8سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت کوچ میں 46مسافر جبکہ عملے کے 4 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم امدادی اہلکار مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 15 سے زائد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ ژوب، شیرانی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں میں سے 30 دوران علاج دم توڑ گئے ۔
حکام کے مطابق کوچ کے کھائی میں گرنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔










