اہم ترین

بچپن میں گلکرسٹ اور بعد میں ڈی ویلیرز کو فالو کیا: فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کہتے ہیں کہ بچپن میں انہیں آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کی بیٹنگ بے حد پسند تھی، جبکہ بعد میں انہوں نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیرز کی بیٹنگ کو فالو کرنا شروع کیا۔

فخر زمان نے سابق کپتان سلمان بٹ کے یوٹیوب شو اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے کرکٹ کیریئر، انٹرنیشنل کرکٹ کے تجربات اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے کرکٹ کیریئر کا آغاز پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم سے ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے کراچی میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور سخت محنت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ تک رسائی حاصل کی۔

اپنی بیٹنگ اور پسندیدہ کرکٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بچپن میں انہیں آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کی بیٹنگ بے حد پسند تھی، جبکہ بعد میں انہوں نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیرز کی بیٹنگ کو فالو کرنا شروع کیا۔

فخر زمان نے کہا کہ بطور اوپنر نئی گیند کو کھیلنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس چیلنج سے نمٹنا ہی آپ کے کھیل میں نکھار لاتا ہے۔

فخر زمان 2017 سے اب تک پاکستان کے لیے 3 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 120 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

پاکستان