اہم ترین

بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز: کمنز، لیون اور ہیزل ووڈ کی آسٹریلوی اسکواڈ میں واپسی

آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن انجریز سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس شامل کر لیے گئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 13 اگست سے ڈارون اور میکے میں شروع ہوگی۔ ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مائیکل نیسر کو اسکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی، جبکہ اسکاٹ بولینڈ کو چوتھے فاسٹ بولر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث دسمبر 2025 کے بعد آسٹریلیا کے لیے نہیں کھیلے، جبکہ نیتھن لائن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث طویل عرصہ ٹیم سے باہر رہے۔ جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کے باعث ایشز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے محروم رہے تھے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے واپسی کے لیے سخت محنت کی ہے، تاہم آئندہ 12 ماہ کے مصروف شیڈول کے باعث ان کی فٹنس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کی اوپننگ پوزیشن پر بھی تبدیلی متوقع ہے، جبکہ جیک ویدرلڈ کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔

پاکستان