اہم ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2027 میں دورہ انگلینڈ : 5 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز 15 سے 26 مئی 2027 تک جاری رہے گی۔ پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں ہوگا۔

سیریز کا تیسرا ون ڈے 21 مئی کو لیڈز، چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور پانچواں و آخری ون ڈے 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم ہوگی۔ ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ انگلینڈ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم اگلے ماہ انگلینڈ جائے گی جہاں 19 اگست سے 13 ستمبر تک تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2021 میں انگلینڈ کا دورہ کرتے ہوئے ون ڈے سیریز کھیلی تھی، جہاں سابق کپتان بابر اعظم تین میچوں میں 177 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے تھے، جس میں تیسرے ون ڈے میں ان کی 158 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔

پاکستان