اہم ترین

سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کے کھوئے ہوئے” بھائی” کے چرچے

 پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گئی ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ یا فوٹو شوٹ نہیں بلکہ ایک ایسا نوجوان ہے جس کی شکل و صورت نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

معروف اداکار اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوجوان کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ “کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت تو حیران کن ہے۔”

اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ نوجوان کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، چہرے کے خد و خال اور ڈمپلز ہانیہ عامر سے اس قدر ملتے ہیں کہ پہلی نظر میں دونوں کو الگ کرنا مشکل لگتا ہے۔

کچھ صارفین نے مذاق میں یہ بھی لکھا کہ شاید ہانیہ عامر کا کوئی “چھپا ہوا جڑواں بھائی” بھی موجود ہے، جبکہ کئی مداحوں نے اس مشابہت کو محض اتفاق قرار دیتے ہوئے اعجاز اسلم کی حسِ مزاح کو سراہا۔

ویسے بھی ہانیہ عامر کے ہمشکل افراد کی تصاویر ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں، تاہم اعجاز اسلم کی اس شرارتی پوسٹ نے ایک بار پھر مداحوں کو ہنسی مذاق کا نیا موضوع فراہم کر دیا اور یہ تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگی۔

پاکستان