اہم ترین

شیر اقتدار کا بھوکا ہے اس لیے ہر انتخاب میں عوامی مینڈیٹ پر قبضے کی کوشش ہوتی ہے: بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شیر اقتدار کا بھوکا ہے، اسی لیے ہر انتخاب میں عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع سے یہی مؤقف رہا ہے کہ مسائل کا حل تصادم کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور سچائی پر مبنی احتساب میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد بھی اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جس میں سچ اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں، انصاف ہو اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔

مسلم لیگ ن پر طنز کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شیر اقتدار کا بھوکا ہے، اسی لیے ہر انتخاب میں عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن کشمیر کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ طاقت کا اصل سرچشمہ ھونس، دباؤ یا دھاندلی نہیں بلکہ عوام کا ووٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف شروع سے واضح رہا ہے کہ عوام کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ جمہوریت کی اصل روح عوام کے فیصلے کا احترام ہے، نہ کہ اقتدار کے لیے ہر حد پار کرنا۔ باغ، پونچھ اور حویلی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ فیصلہ عوام کرتے ہیں، اقتدار کے بھوکے نہیں۔

پاکستان