اہم ترین

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ سے باہر؛ سلمان آغا کپتانی کریں گے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

چند روز قبل کینٹ میں پریکٹس میچ میں انہیں دائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری ہوئی تھی ۔

سرفراز احمد کے مطابق بابر اعظم ان فٹ ہیں اور انجری کے باعث انہیں زیادہ درد ہے، جس کے باعث وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میڈیکل ٹیم بابر اعظم کا معائنہ کر رہی ہے، بابر اعظم کی انگلی میں کافی درد ہے۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل ابھی چند دن باقی ہیں، امید ہے بابر اعظم اس دوران صحت یاب ہوجائیں گے۔

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جگہ سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں اور میچ میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان