اہم ترین

قریبی ساتھیوں نے دھوکا دیا، سعدیہ امام کا انکشاف

اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیریئر کے دوران انہیں کئی مرتبہ قریبی مرد ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے دھوکے اور نظرانداز کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ان کی ہم عمر خواتین فنکار بہت کم تھیں، اس لیے ان کے زیادہ تر ساتھی مرد تھے۔

سعدیہ امام کے مطابق بعض قریبی ساتھی ان کے بارے میں پیٹھ پیچھے باتیں کرتے اور انہیں بعض منصوبوں سے نکلوانے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسی لڑکیوں کو ترجیح دیتے تھے جو ان کے ساتھ زیادہ گھل مل جائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بعض ساتھیوں کو خود یہ کہتے سنا کہ سعدیہ امام کو کاسٹ نہ کیا جائے کیونکہ وہ ’پارٹی گرل‘ نہیں ہیں اور شوٹنگ کے دوران زیادہ گھلتی ملتی نہیں۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ ان کے والد انہیں ہمیشہ کہتے تھے کہ جعلی دوست رکھنے سے بہتر ہے انسان اکیلا رہے، تاہم اس وقت وہ اس بات کو نہیں سمجھتی تھیں۔ ان کے مطابق وقت کے ساتھ ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا اور مشکل دور گزر گیا۔

پاکستان