اہم ترین

لیڈز ٹیسٹ کا دوسرا دن: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں رنز کی برتری

لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنالیئے ہیں ۔ جس کے بعد پاکستان کو 195 رنز خسارے کا سامنا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن بھی کھیل کا آغاز بارش کے باعث تاخیر سے ہوا ۔۔ انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز 112 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

کھیل کے دوران جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 68ویں مرتبہ ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

انگلینڈ نے جورڈن کوکس کے 73، جو روٹ کے 91 اور ڈین لارنس کے 51 رنز کی بدولت کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنالئے۔

گس ایٹکنسن 3 اور اولی راؤبنسن صفر پر پویلین لوٹے۔ کھیل کے اختتام پر جمی اسمتھ 16 جب کہ جوفرا آرچر صفر پر کریز پر موجود تھے ۔

پاکستان