گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول، ٹاؤن کمیٹی، نیو کراچی میں جشنِ میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں میلاد مصطفیﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی اور اپنے جذباتِ عشقِ رسول ﷺ کا اظہار کیا۔
اس بابرکت تقریب میں جناب سید نواز علی شاہ جیلانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ایس اینڈ ایچ ایس)، ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی، ڈپٹی ڈی ای او طارق علی اور طاہر صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد جناب سید نواز علی شاہ جیلانی کی نگرانی ہیڈ مسٹریس محترمہ غزالہ یاسمین کی سربراہی میں کیا گیا-
طالبات نے نہایت خوبصورت، پُرسوز اور دلنشین انداز میں نعتیں پیش کیں۔ اس دوران اسکول کا ماحول عقیدت، محبت، روحانیت اور احترامِ رسول ﷺ سے معمور رہا۔
اس پروگرام کا مقصد طالبات میں محبتِ رسول ﷺ، دینی شعور، اسلامی اقدار اور سیرتِ طیبہ ﷺ سے وابستگی کو فروغ دینا تھا۔ طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لے کر اس بابرکت تقریب کو یادگار بنا دیا۔


