پاکستانی شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے 41 برس کی عمر میں ماں بننے کے تجربے کو زندگی کا ایک غیر متوقع اور جذباتی مرحلہ قرار دیا ہے۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی انہیں توقع نہیں تھی۔ ان کے مطابق اس وقت زندگی ایک مختلف مرحلے میں داخل ہوچکی تھی، ان کا بیٹا بڑا ہوچکا تھا اور وہ اپنے کام، معمولات اور ذاتی زندگی میں ایک خاص توازن کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت سے منصوبے بناتا ہے، لیکن بالآخر زندگی اپنا راستہ خود طے کرتی ہے۔ ان کےہ خان نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ زندگی کی ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنا ضروری نہیں۔ بعض اوقات حالات کو قبول کرنا اور اللہ کی مرضی پر بھروسہ کرنا مطابق اللہ کی منصوبہ بندی انسان کی سوچ سے کہیں بہتر ہوتی ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ زندگی کی ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنا ضروری نہیں۔ بعض اوقات حالات کو قبول کرنا اور اللہ کی مرضی پر بھروسہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔
اپنے پہلے اور موجودہ حمل کا موازنہ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ 24 برس کی عمر میں پہلی بار ماں بنی تھیں، جبکہ اب مرتبہ ماں بننے کے دوران ان کے اندر ایک طرح کی بے فکری اور معصومیت تھی۔ صحت بھی بہتر تھی اور وہ مستقبل میں 41 سال کی عمر میں جسمانی اور ذہنی کیفیت بالکل مختلف ہے۔
ماہرہ کے مطابق پہلی مرتبہ ماں بننے کے دوران ان کے اندر ایک طرح کی بے فکری اور معصومیت تھی۔ صحت بھی بہتر تھی اور وہ مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ دوسری مرتبہ حمل ان کے لیے جسمانی طور پر زیادہ مشکل ثابت ہورہا ہے۔ بعض اوقات ان کا جسم انہیں وہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو وہ ذہنی طور پر کرنا چاہتی ہیں۔ ماہرہ کے مطابق وہ ہمیشہ مصروف رہنے، کام کرنے، سفر کرنے اور بیک وقت کئی ذمہ داریاں نبھانے کی عادی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر کے ساتھ جذبات بھی بدل جاتے ہیں۔ اب وہ زندگی کو زیادہ گہرائی سے سمجھتی ہیں، اسی لیے اس مرحلے میں خوشی کے ساتھ ساتھ خوف، تھکن اور کم شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان 2009 میں پیدا ہوا۔ میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔زوری جیسے احساسات بھی محسوس ہورہے ہیں۔
ماہرہ خان کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان 2009 میں پیدا ہوا۔ دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
بعد ازاں ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا اور اکتوبر 2023 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اداکارہ کے ہاں جلد دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔


