انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجودلے گئے، جبکہ آسٹریلیا کے میٹ رینشا نے 54 درجے بہتری حاصل کرکے ہیں۔
پاکستان کے سلمان علی آغا ایک درجے بہتری کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک چھ درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ آسٹریلیا کے میٹ رینشا نے 54 درجے بہتری حاصل کرکے 68ویں پوزیشن سنبھال لی۔
ون ڈے بالرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے ابرار احمد بدستور دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہین آفریدی ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس نے 20 درجے بہتری کے بعد 20ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی بدستور نمبر ون ہیں۔
ٹی20 رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ایشان کشن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ابھیشک شرما نے ایک درجے بہتری حاصل کرکے دوسری پوزیشن سنبھال لی، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز میں بھی راشد خان پہلی اور ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے ورون چکرورتھی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ پاکستان کے محمد نواز ایک درجے بہتری کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
جسپریت بمرا سات درجے بہتری کے بعد دسویں اور ارشدیپ سنگھ 11 درجے بہتری کے بعد 14ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی دو درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔


