واٹس ایپ صارفین کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ سامنے آگئی۔۔
اگر آج کل آپ کے فون پر واٹس ایپ کی جانب سے پیغام آرہا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ یہ واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر ہے۔
واٹس ایپ نے اکاؤنٹس کو غیر مجاز رسائی سے بچانے کے لیے 2 اسٹیپ ویری فکیشن کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اب تک ٹو اسٹیپ ویری فکیشن میں صارف چھ ہندسوں کا پن استعمال کرتے تھے۔۔ لیکن نئے نظام میں اس کی جگہ زیادہ مضبوط پاس ورڈ استعمال کیا جاسکے گا۔
یعنی صرف چھ نمبروں تک محدود رہنے کے بجائے صارف ایسا پاس ورڈ رکھ سکے گا جس میں حروف، اعداد اور خصوصی علامات بھی شامل ہوں گی۔۔مقصد یہ ہے کہ کسی کے لیے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا مزید مشکل بنایا جاسکے۔
یہ اضافی سیکیورٹی خاص طور پر اس صورت میں مدد دیتی ہے جب کسی دوسرے شخص کو آپ کا واٹس ایپ رجسٹریشن کوڈ مل بھی جائے۔۔ٹو اسٹیپ ویری فکیشن اکاؤنٹ پر ایک اور حفاظتی رکاوٹ کھڑی کردیتی ہے۔
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پاس کیز کی سہولت بھی مزید بہتر کی ہے، جس کے ذریعے فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا فون کے اسکرین لاک سے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایک ارب سے زیادہ صارفین اب پاس کی استعمال کررہے ہیں۔
ماہرین کا بھی مشورہ ہے کہ صارف اپنا پاس ورڈ منفرد رکھیں، اسے کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور واٹس ایپ کا او ٹی پی یا رجسٹریشن کوڈ کسی صورت کسی دوسرے شخص کو نہ دیں۔
تو اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا پیغام ملا ہے۔۔سمجھ لیں کہ واٹس ایپ آپ کو اکاؤنٹ کی سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا آپشن دے رہا ہے، کوئی منجن بیچنے نہیں آیا!


