اسمارٹ فون سے لیپ ٹاپ یا کسی دوسرے ڈیوائس کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنے کے لیے عام طور پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ ہاٹ اسپاٹاستعمال نہیں کرنا چاہتے تو بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ بھی ایک مفید آپشن ہے۔ اس کی مدد سے فون کا انٹرنیٹ کنکشن بلیو ٹوتھ کے ذریعے دوسرے ڈیوائس پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔
بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ ایک ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے اسمارٹ فون کا موبائل انٹرنیٹ دوسرے فون، لیپ ٹاپ یا کسی کمپیٹیبل ڈیوائس کے ساتھ بلیو ٹوتھ کے ذریعے شیئر کیا جاتا ہے۔
اس کے لیے پہلے دونوں ڈیوائسز کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے پیئر کرنا ہوتا ہے اندر یہ آپشن مل سکتا ہے۔ فون کی سیٹنگز میں جا کر بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ کو آن کیا جاتا ہے۔ کنکشن قائم ہونے کے بعد دوسرا ڈیوائس فون کے انٹرنیٹ کا استعمال کر سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ فون میں کہاں ملے گا یہ آپشن؟
عام طور پر اینڈرائیڈ فون عام سیٹنگز سے نیٹ ورک اینڈ انٹر نیٹ کنکشنز میں جاکر اس میں ہاٹ اسپاٹ کا آپشن سلیکٹ کریں ۔ جہاں بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ موجود ہوگا۔ تاہم مختلف کمپنیوں کے فون میں سیٹنگز کا نام یا راستہ مختلف ہو سکتا ہے۔
وائی فائی ہاٹ اسپاٹ سے کتنا مختلف ہے؟
بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ کی رفتار عموماً وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، اس لیے بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے یا ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ زیادہ موزوں رہتا ہے۔
دوسری جانب بلیو ٹوتھ کم فاصلے پر کم پاور استعمال کرنے والا متبادل ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسی جگہ جہاں آس پاس بہت سے وائی فائی نیٹ ورک موجود ہوں، بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ بعض حالات میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
کب استعمال کرنا چاہیے؟
اگر آپ کو صرف ای میل چیک کرنے، ویب براؤزنگ یا ہلکے آن لائن کام کے لیے انٹرنیٹ چاہیے تو بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ استعمال کی جا سکتی ہے۔
یہ ان حالات میں بھی کارآمد ہو سکتی ہے جب فون اور دوسرا ڈیوائس ایک دوسرے کے قریب ہوں۔وائی فائی ہاٹ اسپاٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے۔- آس پاس بہت زیادہ وائی فائی نیٹ ورکس موجود ہوں اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی ضرورت نہ ہو۔
خیال رکھیں
بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ استعمال کرنے کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہے۔ عام طور پر اس کے لیے موبائل ڈیٹا استعمال ہوتا ہے، لہٰذا ڈیٹا پیکج کی کھپت کا خیال رکھیں۔ اس کے علاوہ بعض موبائل آپریٹرز کے پلان میں ٹیدرنگ سے متعلق پابندیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
کام مکمل ہونے کے بعد بلیو ٹوتھ ٹیدرنگ بند کر دینا بہتر ہے تاکہ غیر ضروری ڈیٹا اور بیٹری کی کھپت سے بچا جا سکے۔


