اٹلی میں منشیات ڈیلر کے گھر کی دیواروں اور فرش سے 30 لاکھ یورو نقد اور جدید ہتھیار برآمد

اٹلی میں پولیس نے مبینہ منشیات فروش کے گھر کی دیواروں اور فرش کے اندر چھپائی گئی 30 لاکھ یورو سے زائد نقد رقم برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران کلاشنکوف سمیت متعدد ہتھیار اور 11 قیمتی رولیکس گھڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔

اے ایف پی کے مطابق اٹلی کے شہر نیپلز کے انسدادِ مافیا پراسیکیوٹر نکولا گراتیری نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد یہ رقم اور دیگر سامان جنوبی اٹلی کے علاقے کیوایانو میں ایک مکان سے برآمد ہوا۔ یہ علاقہ کیمورا مافیا کی سرگرمیوں اور منشیات کی بڑے پیمانے پر فروخت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

گراتیری کے مطابق پولیس کو معلوم تھا کہ گھر میں بڑی مقدار میں رقم موجود ہے، لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ اسے کہاں چھپایا گیا ہے۔ چنانچہ اہلکاروں نے مکان کے مختلف حصے کھول کر تلاشی لی۔

انہوں نے بتایا کہ نقدی کے کئی بنڈل دیواروں کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں رکھے گئے تھے، جبکہ مزید رقم فرش اور شاور ٹرے کے نیچے چھپائی گئی تھی۔

تلاشی کے دوران پولیس نے کلاشنکوف رائفلیں، دیگر ہتھیار اور 11 رولیکس گھڑیاں بھی برآمد کیں۔
خفیہ اطلاع سے کارروائی تک

یہ برآمدگی 2023 میں شروع ہونے والی ایک وسیع تحقیقات کا حصہ تھی۔ اس تحقیقات کا تازہ مرحلہ پیر کو سامنے آیا، جب پولیس نے 34 افراد کو گرفتار کیا۔ ان افراد پر مسلح مجرمانہ تنظیم کا حصہ ہونے اور مافیا کے طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

پولیس کو اہم اطلاع جولائی 2025 میں گرفتار کیے گئے ایک مشتبہ شخص سے ملی، جس نے بعد میں ریاستی گ دو روز بعد پولیس نے متعلقہ مکان پر چھاپہ مارواہ بننے پر رضامندی ظاہر کی۔

اس اطلاع کے صرف دو روز بعد پولیس نے متعلقہ مکان پر چھاپہ مارا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے پولیس کو بتایا تھا کہ رقم کی نگرانی مبینہ ڈرگ لارڈ کی اہلیہ کرتی تھی، جبکہ اس کے کم عمر بچے بھی رقم کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرنے والے گروپ میں شامل تھے۔ گھر کے خفیہ خانوں کو مبینہ طور پر الیکٹرانک سکیورٹی نظام سے بھی محفوظ بنایا گیا تھا۔

رقم منشیات کی فروخت کے مطابق اس رقم کا ایک حصہ مزید منشیات خریدنے کے لیے دوبارہ استعمال کیا سے حاصل ہونے کا شبہ

پراسیکیوٹر گراتیری کے مطابق ابتدائی طور پر یہ امکان ہے کہ برآمد ہونے والی نقدی منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی تھی۔ ان کے مطابق اس رقم کا ایک حصہ مزید منشیات خریدنے کے لیے دوبارہ استعمال کیا جاتا تھا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے کیوایانو کے ایسے علاقوں پر توجہ مرکوز کی جہاں بڑے پیمانے پر منشیات، خصوصاً کوکین کی فروخت کی اطلاعات تھیں۔

گراتیری نے بتایا کہ چھاپے سے قبل پولیس نے ٹیلی فون اور دیگر مواصلات کی نگرانی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کیں۔ ان کے مطابق منظم کی گئی تبدیلیوں پر بھی تنقید کی ہے۔ ان تبدیلیوں میں بعض جرائم کے خلاف تحقیقات میں وائر ٹیپنگ انتہائی اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے وزیراعظم جورجا میلونی کی حکومت کی جانب سے وائر ٹیپنگ کے قوانین میں کی گئی تبدیلیوں پر بھی تنقید کی ہے۔ ان تبدیلیوں میں بعض حالات میں ریکارڈ کی گئی گفتگو کو مختلف تحقیقات میں استعمال کرنے پر پابندیاں شامل ہیں۔

گراتیری نے مؤقف اختیار کیا کہ منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے وائر ٹیپنگ کی صلاحیتوں میں مزید سرمایہ کاری اور وسائل کی ضرورت ہے۔