بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی جاری

بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ اب ڈومیسٹک کرکٹ تک بھی پھیل گیا ہے۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی کرکٹ تیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ 3 سال کے دوران ریڈ بال کرکٹ میں سینچری نہیں بنائی۔۔

ویسٹ انڈیز اوور انگلینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں بابر اعظم او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم یہاں بھی وہ پرفارم نہیں کرپارہے۔

ایبٹ آباد میں کھیلے جارہے میچ میں بابر اعظم 12 رنز ہی بناسکے ہیں۔