یہ میرے کیریئر کا سب سے افسوسناک دن ہے: میسی کا انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے 21 سالہ سفر کا اختتام جذباتی انداز میں کردیا۔

افریقی ملک بینن کے خلاف ارجنٹائن کی 3-0 سے فتح میسی کا قومی ٹیم کی جانب سے آخری میچ ثابت ہوا، جس کے بعد 39 سالہ اسٹار نے شائقین کو الوداع کہا۔لیونل میسی نے میچ میں ایک گول اسکور کیا جبکہ دو میں معاونت بھی فراہم کی۔

میچ کے بعد بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ ارجنٹائن کی جرسی پہن کر دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ کھیلنا ان کے لیے بے حد فخر کا باعث رہا۔

میسی کا کہنا تھا کہ مشکل ترین لمحات میں بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، تاہم اب ارجنٹائن کے لیے دوبارہ میدان میں نہ اترنا ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوگا۔وہ ساری زندگی ارجنٹائن کے لیے کھیلنا چاہتے تھے، کیونکہ قومی ٹیم کی نمائندگی ان کے لیے فٹبال کی سب سے خوبصورت چیز تھی۔

لیونل میسی نے کہا کہ مونومینٹل اسٹیڈیم واپس آنا ان کے لیے خوشی اور اداسی دونوں جذبات ساتھ لایا ہے۔ اسی میدان میں ارجنٹائن نے 2022 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ میچ کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ میدان کے اندر کھلاڑی کے بجائے اسٹیڈیم کی نشستوں سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے اور مستقبل میں ار کے مطابق رواں سال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی طویل اور انتہائی جذباتی مہم نے انہیںجنٹائن کی نمائندگی کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ورلڈ کپ نے فیصلہ آسان کردیا

میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے وقت پر کسی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا۔ ان کے مطابق رواں سال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی طویل اور انتہائی جذباتی مہم نے انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر بہت متاثر کیا۔

ارجنٹائن فائنل تک پہنچا تھا، جہاں اسے اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میسی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی سخت مقابلے والی فتح نے بھی ٹیم پر جسمانی اور جذباتی طور پر گہرا اثر ڈ کی اور فائنل کے قریب تک پہنچی، لیکن اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ قومی ٹیم کو الوداع کہالا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا کرنے کی پوری کوشش کی اور فائنل کے قریب تک پہنچی، لیکن اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ قومی ٹیم کو الوداع کہنے کا یہی مناسب وقت ہے۔